Wednesday, 5 August 2015

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی کمائی لگاتار تیسرے سال سب سے زیادہ


ہالی وڈ کے اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر لگاتار تیسری بار فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے اداکاروں کی فہرست میں اول آئے ہیں۔
آئرن مین کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ نے گذشتہ سال آٹھ کروڑ ڈالر کمائے، جس میں ان کی فلم ’اوینجرز: ایج آف الٹرون‘ کا اہم تعاون رہا ہے۔
چین کے سٹار اداکار جیکی چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ سال ان کی کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی۔
وین ڈیزل چار کروڑ 70 لاکھ کے ساتھ تیسرے، بریڈلی کوپر چار کروڑ 15 لاکھ کے ساتھ چوتھے، ایڈم سینڈلر چار کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹام کروز چار کروڑ امریکی ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔
خیال رہے کہ پہلی بار اس فہرست میں ہالی وڈ کے باہر کے اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں بالی وڈ کے تین سٹارز نے اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  
فوربز کی تازہ فہرست میں بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن اور سلمان خان ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں، ان دونوں کی کمائی تین کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی ہے۔
ان کے علاوہ بھارت کے اکشے کمار نویں نمبر پر ہیں جن کی گذشتہ سال کی کمائی کا تخمینہ تین کروڑ 25 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔
برطانیہ کے اداکار ڈینیئل کریگ 15 ویں نمبر پر آسٹریلیا کے سٹار کرس ہمز ورتھ کے ساتھ ہیں۔

 
س فہرست میں شاہ رخ خان 18 ویں اور رنبیر کپور 30 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی کمائی بالترتیب دو کروڑ 60 لاکھ اور ڈیڑھ کروڑ رہی۔
اس میں 34 سٹارز کا ذکر ہے جنھوں نے مجموعی طور پر جون سنہ 2014 سے جون سنہ 2015 کے درمیان 94 کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔
خیال رہے کہ فوربز سنہ 1999 سے اس قسم کی فہرست جاری کر رہا ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس بار اس نے امریکی معیار کی بجائے صحیح معنوں میں عالمی پیمانے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فہرست تیار کی ہے اور یہ فلمی دنیا کی زیادہ درست تصویر کشی ہے۔
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

’مجھے اپنی کوئی فلم پسند نہیں‘


آج کل اپنی کبڈّی ٹیم کے حوالے سے مسلسل ٹی وی سکرین پر دکھائی دینے والے بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچّن جلد ہیاومیش شکلا کی فلم ’آل از ویل‘ کے ساتھ سلور سکرین پر بھی نظر آئیں گے۔
سنہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ ابھیشیک کی بطور سولو ہیرو آخری فلم تھی اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔
اس موقع پر بی بی سی سے ہوئی خاص بات چیت میں ابھیشیکبچّن نے بتایا کہ ان کے لیے یہ فلم بہت اہم ہے۔

ہر ناکامی سے سبق سیکھا

فلم انڈسٹری میں ابھیشیک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
لیکن ابھیشیک کی مانیں تو انھیں خود اب تک کی کوئی اپنی فلم پسند نہیں ہے۔
وہ کہتے ہیں ’مجھے میری کوئی فلم پسند نہیں ہے۔ جب بھی میں اپنی فلم دوبارہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اس سین کو اور اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔‘
اپنی ناکام فلموں کے بارے میں ابھیشیک کہتے ہیں ’ہر ناکام فلم سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن ہاں میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں انھیں لے کر کوئی افسوس نہیں ہے۔‘
ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اتنے برس تک انڈسٹری میں کام کر پاتے ہیں۔

بچّن ہونے کا نقصان نہیں
 
ابھیشیک کا خیال ہے کہ اگر آپ کسی مشہور اداکار، پیشکار یا ہدایتکار کی اولاد ہیں تو انڈسٹری میں آنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’آپ کے والدین سے منسلک یادوں کے مداح ناظرین آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن آپ پر دباؤ بھی بہت ہوتاہے۔‘
اپنے والد کے نام کا دباؤ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابھیشیک کہتے ہیں ’نہیں، مجھے کسی قسم کا دباؤ کبھی محسوس نہیں ہوا ہے، اور نہ ہی مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے۔‘
ابھیشیک اپنے والد امیتابھ بچّن کو اُس نسل کا سب سے عمدہ اداکار مانتے ہیں اور جلد ہی ’شمیتابھ‘ کے بعد اپنی کمپنی اے بي سي ایل کے بینر تلے ایک اور فلم لانچ کرنے والے ہیں جس کی سکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔

نہ ایشوریہ اور نہ اجے

ابھیشیک آج کل کبڈی لیگ میں اپنی ٹیم کے سبب بھی کافی مصروف ہیں اور اسی دوران جے پور میں وہ ایک میچ کے دوران اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئے تھے۔
  

اس کے بعد قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ دونوں اداکار ساتھ میں کوئی فلم کرنے والے ہیں۔ لیکن ابھیشیک نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا ’نہیں، ہم دونوں فی الحال کسی فلم میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ اجے جے پور صرف میچ دیکھنے آئے تھے۔‘
وہیں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کے ساتھ کسی فلم میں نظر آنےکی بات پر وہ کہتے ہیں ’راون یا گرو جیسی کسی اچھی سکرپٹ کا انتظار ہے۔ ہم ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، صرف کہانی ہم دونوں کو پسند آنی چاہیے۔‘
ویسے یہ مہینہ ایشوریہ اور ابھیشیک دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس ماہ جہاں ابھیشیک کی فلم ’آل از ویل‘ ریلیز ہوگی وہیں بچی کی پیدائش کے بعدایشوریہ کی  
واپسی کے بعد پہلی فلم ’جذبہ‘ کا ٹریلر بھی اگست میں ہی متعارف کیا جائےگا۔

For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

انٹرنیٹ سکیورٹی میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز کا حملہ


ایک سکیورٹی کمپنی کے مطابق ہیکرز نے انٹرنیٹ میں ایک سنگین نقص تلاش کر لیا ہے جس کے تحت وہ ایسے سسٹمز پر حملہ کرتے ہیں جو ’یو آر ایل‘ کو ’آئی پی‘ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
انٹرنیٹ کی اس کمزوری کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز ویب سائیٹس پر ’ڈینائل آف سروس‘ حملہ کر کے ان کو معطل کر سکتے ہیں۔
تاہم اس سے انٹرنیٹ کے عام صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔
بیشتر ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے’ڈومین نیم سسٹم‘ یعنی’ڈی این ایس‘سافٹ وئیر ’بائنڈ‘ کہلاتا ہے۔
.انٹرنیٹ میں پائی گئی یہ حالیہ ’بگ‘ یا خامی ہیکرز کو سافٹ وئیر کریش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے ڈی این ایس سروس معطل ہو جاتی ہے۔
اس ’بگ‘ کے لیے ایک ’پیچ‘ یعنی توڑ موجود ہے تاہم بیشتر سسٹمز ابھی اپ ڈیٹ ہونے باقی ہیں۔
’بائنڈ‘ کی خالق کمپنی ’انٹرنیٹ سسٹمز کنسورشیم (آئی ایس سی)‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ انٹرنیٹ سکیورٹی میں یہ کمزوری ’تشویش ناک‘ ہے اوراس کا غلط استعمال کرنا’آسان‘ ہے۔
انٹرنیٹ سکیورٹی کمپنی ’سوکوری‘ سے وابستہ نیٹ ورکنگ کے ماہر ڈینیل سِڈ نے اس بارے میں ایک بلاگ لکھا ہے جس کے مطابق اس کمزوری کا فائدہ اُٹھایا جا چکا ہے۔
انھوں نے بی بی سی کو بتایا: ’ہمارے کچھ صارفین جن کا تعلق مختلف کمپنیوں سے ہے ان کے ڈی این ایس سرور اس کی وجہ سے کریش کر گئے۔ ہمارے تجربے کے مطابق ’بائنڈ‘، ’اپاچی‘ اور ’ اوپن ایس ایس ایل‘ جیسے سرور سوفٹ وئیر اتنی فراوانی سے ’پیچ‘ نہیں ہوتے جتنا کے انھیں ہونا چاہیے۔
سائبر سکیورٹی کے ماہر برائن ہونان کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اس کمزوری کا فائدہ اٹھانے کے واقعات میں اضافہ متوقع ہے تاہم ڈی این ایس سرور کریش ہونے کے باوجود بھی محفوظ کیے گئے یو آر ایل اور دوسرے ذرائع سے ویب سائٹس تک رسائی پھر بھی ممکن ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا: ’یہ کوئی قیامت نہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ’پیچ‘ کے آنے تک ڈی این ایس سٹرکچر کام کرتا رہے۔
ڈینیل سِڈ کاکہنا ہے کہ اس کا اثر انٹرنیٹ کے عام صارفین پر بہت کم ہو گا۔
’عام صارفین کو اس کی وجہ سے کچھ ویب سائٹس اور ای میل تک رسائی نہ ہونے سے بڑھ کر کوئی اور دقت نہیں ہو گی۔‘
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

آپریشن کے دوران موسیقی سننا کیسا ہے؟

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپریشن کے دوران موسیقی کا بجانا ڈاکٹروں کے لیے خلل کا باعث ہو سکتا ہے اور یہ کہ موسیقی کے بٹن کو دبانے سے قبل ڈاکٹروں کو کئی بار سوچنا چاہیے۔
چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی ایک تحقیق میں محققوں نے برطانیہ کے دو ہسپتالوں میں 20 آپریشنوں کی فلم بندی کی تاکہ ان کا مطالعہ کیا جا سکے۔
جب موسیقی بجائی جاتی تھی تو آپریشن کرنے والے سٹاف کو کئی باتوں مثلاً سرجری کرنے والا فلاں آلہ دیا جائے وغیرہ کو دہرانا پڑتا تھا تاکہ ان کی باتیں سنی جا سکیں۔
رائل کالج آف سرجنس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے سرکاری ہسپتالوں میں اس مسئلے کے وسیع پیمانے پر شواہد نہیں ہیں۔
ایڈوانسڈ نرسنگ نامی جرنے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی تیاری میں تحقیق کرنے والوں نے آپریشن روم میں کئی اہم مقامات پر کیمرے نصب کیے تھے تاکہ سٹاف کے درمیان زبانی اور غیر زبانی گفتگو کو ریکارڈ کیا جا سکے۔
35 گھنٹے کے فوٹیج میں یہ دیکھا گیا کہ دوسرے سٹاف اور نرسوں کے برخلاف عام طور پر سینیئر ڈاکٹر ہی بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے کہتے ہیں۔    رپورٹ کے مطابق 20 میں سے 16 آپریشن کے درمیان موسیقی بجائی گئی تھی۔
عام طور پر مقبول ٹریکس کے علاوہ رقص کی موسیقی، دھول اور باس کو عام طور پر اونچی آواز میں بجایا جاتا ہے جس سے پاس کی باتیں سننے میں دشواری ہوتی ہے۔
بعض موقعوں پر نرسوں کی سرجن کی ہدایات سننے کے لیے کافی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایک آپریشن میں ایک نرس نے سرجن سے موسیقی بند کرنے کے لیے کہا کیونکہ انھیں ٹانکوں کی گنتی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ بعض تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موسیقی سے سرجن کو پرسکون اور توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
تاہم محققوں کے سربراہ کی سربراہ شیرون میری ولڈن کا کہنا ہے کہ ’موسیقی آپریشن تھیٹر میں توجہ مرکوز کرنے میں مدد گار ہو سکتی ہے کیونکہ آپریشن روم کے بیک گراؤنڈ میں دوسرے بہت سے خلل پیدا کرنے والے عناصر ہوتے ہیں۔‘













For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

بھارت نے فحش ویب سائٹس پر عائد پابندی ہٹا دی



  
بھارت میں عوام کے شدید ردعمل کے بعد حکومت نے فحش مواد پر مبنی 857 مفت ویب سائٹس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اُن URLs کو بند نہ کیا جائے جن میں ’بچوں کے حوالے سے کوئی فحش مواد موجود نہیں ہے۔‘
حکومت نے اخلاقی پولیس کا کردار ادا کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایسی ویب سائٹوں تک بچوں کی رسائی کو روکنا تھا۔
رواں سال جولائی میں سپریم کورٹ نے بچوں کے حوالے سے فحش مواد کی حامل ویب سائٹوں کو بند کرنے میں ناکامی پر حکومت کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا تھا۔
وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے منگل کو اعلیٰ حکام سے ملاقات میں فحش ویب سائٹوں پر پابندی کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔
اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فوری طور پرانٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والی کمپنیوں سے کہا جائے کہ اُن ویب سائٹس کو بند نہ کیا جائے جن میں بچوں کے حوالے سے کوئی فحش مواد نہیں ہے۔
دوسری جانب انٹرنیٹ کمپنیوں کا نئے احکامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہیں۔بھارت کے اخبار ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت میں انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ راجیش چاریہ نے کہا کہ ’حکومت ہمارے اوپر یہ ذمہ داری کس طرح ڈال سکتی ہے کہ ہماس بات کا خیال رکھیں کہ کس ویب سائٹ پر بچوں کے حوالے سے فحش مواد ہے اور کس پر نہیں ہے۔‘
فحش ویب سائٹوں پر پابندی کی خبر کے بعد بھارت میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر ایک ہنگامہ شروع ہو گیا تھا۔ اس میں کئی اہم سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کی روشنی میں لگائی تھی ورنہ وہ انٹرنیٹ پر رسائی کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’میں کچھ مخالفین کی جانب سے لگائے گئے اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ یہ طالبانی حکومت ہے۔ ہماری حکومت میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتی ہے اور ہماری حکومت نے انٹرنیٹ پر رسائی کی آزادی کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے۔‘
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

How Coca Cola Affects Your Body In 60 Minutes

We all know Coca Cola is laden with sugar and that, at a push, you could use it to clean your toilet. But it's a bit of a mystery as to what it does to your body. Now, thanks to Niraj Naik, we have the answer to that question. The brains behind website The Renegade Pharmacist has revealed exactly what a refreshing can of Coke does to your system within the first hour of drinking it. And it's not pretty.
  


  
First 10 minutes

10 teaspoons of sugar hit your system. (100% of your recommended daily intake.) You don't immediately vomit from the overwhelming sweetness because phosphoric acid cuts the flavour, allowing you to keep it down.

20 minutes in

Your blood sugar spikes, causing an insulin burst. Your liver responds to this by turning any sugar it can get its hands on into fat. (There’s plenty of that at this particular moment)  
  
40 minutes in

Caffeine absorption is complete. Your pupils dilate, your blood pressure rises, as a response your livers dumps more sugar into your bloodstream. The adenosine receptors in your brain are now blocked preventing drowsiness.

45 minutes in

Your body ups your dopamine production stimulating the pleasure centres of your brain. This is physically the same way heroin works, by the way.

60 minutes in

The phosphoric acid binds calcium, magnesium and zinc in your lower intestine, providing a further boost in metabolism. This is compounded by high doses of sugar and artificial sweeteners also increasing the urinary excretion of calcium.
    
  
After 60 minutes

The caffeine’s diuretic properties come into play. (It makes you have to pee.) It is now assured that you’ll evacuate the bonded calcium, magnesium and zinc that was headed to your bones as well as sodium, electrolyte and water.
As the rave inside of you dies down you’ll start to have a sugar crash. You may become irritable and/or sluggish. You’ve also now, literally, pissed away all the water that was in the Coke. But not before infusing it with valuable nutrients your body could have used for things like having the ability to hydrate your system or build strong bones and teeth.  

    

For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

چین: انوکھی “ شادی مارکیٹس “ اور چھتری