Tuesday, 4 August 2015

سوٹ کیس میں بند ہو کر یورپ جانے کی کوشش ناکام


ہسپانوی حکومت کا کہنا ہے کہ مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں سپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 27 سالہ یہ شخص شمالی افریقہ میں ہسپانوی انکلیئو ملیلہ سے یورپ میں سپین کے شہر المیرا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
فرانسیسی شہریت رکھنے والے ان کے بھائی کے خلاف غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز چار تارکینِ وطن ایک دیگر ہسپانوی انکلیئو کی جانب تیر کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ جنوب وسطی افریقہ کے چار افراد مراکش سے ایک باڑ کے گرد تیر کر ہسپانوی انکلیئو کیوتا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
 

مراکش کی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے چار افراد کے علاوہ تین دیگر تارکینِ وطن کو بچا لایا گیا تھا۔
اس سال مئی کے مہینے میں کیوتا میں کسٹم حکام نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر ایک سوٹ کیس میں س ے آئی وری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو برآمد کیا تھا۔ بچے کو بعد میں ایک عبوری رہائشی اجازت نامہ جاری کر کے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا جو کہ سپین میں قانونی رہائشی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ 2013 میں کم از کم 4300 افراد غیر قانونی طور پر کیوتا اور ملیلہ میں داخل ہوئے اور یہ اُس سے پچھلے سال 2804 تھی۔
گذشتہ سال فروری میں سینکڑوں افراد نے ملیلہ میں باڑ کے ایک حصے پر دھاوا بول دیا تھا اور تقریباً ایک سو افراد انکلیئو میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

No comments:

Post a Comment