Monday, 3 August 2015

ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر معدوم ہوتے جانوروں کی تصاویر

ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر جانوروں کی تصاویر    
امریکہ میں نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ پر ان جنگلی جانوروں کی تصاویر کا مظاہرہ کیا گیا ہے جن کی نسل معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
سنیچر کی رات شہر کی تیسری بلند ترین عمارت کی دیواروں پر روشنی کی مدد سے بنائی گئی ان تصاویر کی نمائش کا مقصد جنگلی جانوروں کی مختلف انواع کے زمین سے ختم ہو جانے پر بحث کو چھیڑنا ہے۔
جانوروں کی جن نسلوں کو مٹ جانے کا خطرہ ہے ان میں برفانی چیتا، شیر اور کئی سمندری مخلوقات شامل ہیں۔
زمبابوے میں ایک امریکی شہری کی گولی کا نشانہ بننے والے شہرت یافتہ شیر، سِیسل، کی بھی ایک 350 فٹ اونچی تصاویر رنگ و روشنی کے اس مظاہرے میں شامل تھی۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تصویری مظاہرہ تھا جو ایک پروجیکٹر کی مدد سے کیا گیا۔
مجموعی طور پر 160 انواع کی تصاویر دکھائی گئیں، جن میں کنگ کانگ کی شبیہہ بھی شامل تھی۔
آٹھ منٹ طویل یہ مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق رات کے نو سے بارہ بجے تک ہر پندرہ منٹ کے بعد دہرایا گیا جو بہت دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔
ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ 381 میٹر بلند ہے۔
ان تصاویر کی نمائش کے لیے 40 پروجیکٹر استعمال کیے گیے۔
یہ نمائش ڈسکوری چینل کی ایک نئی سیریز، ریسنگ ایکسٹِنکشن (معدومیت کی دوڑ)، کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

No comments:

Post a Comment