Monday, 3 August 2015

اب کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ مثبت کرکٹ کی طرف ہے

   
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا کامیاب ترین دورہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹیم درست سمت میں جا رہی ہے اور سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ مثبت کرکٹ کی طرف ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ میں سیریز جیتی ہے۔
وقار یونس نے کولمبو سے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹیم عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے اس دورے میں سینیئرز اور جونیئرز تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیسٹ سیریز میں وہ شاندار کامیابی کا کریڈٹ یاسر شاہ اور یونس خان کو دیں گے جبکہ شان مسعود نے بھی اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری دکھائی۔شان مسعود ٹیسٹ اور انور علی ون ڈے میں اس دورے کی دریافت ہیں۔    
    
وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے نقطہ نظر سے سب سے خوش آئند بات فیلڈنگ میں غیرمعمولی کارکردگی ہے اور اس کا کریڈٹ شعیب ملک، انور علی اور رضوان کو جاتا ہے جنہوں نے پوری ٹیم کو متحرک کر دیا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ون ڈے سیریز چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے ممکنہ خطرے کو ذہن میں رکھتے ہوئے نہیں کھیلی بلکہ سری لنکا کو ہرانا ہر کھلاڑی کے ذہن میں تھا تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ان کے ذہن میں یہ بات موجود تھی کہ اگر پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز نہ جیت سکی تو چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گی۔
وقار یونس نے کہا کہ فاسٹ بولرز کی انجریز کے سبب بولنگ میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے تاہم ہمیں اپنی فٹنس میں بہتری لانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں پچھلے کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہرکھلاڑی کو اپنے رول کا پتہ ہے لیکن انہیں امید ہے کہ آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھی ایک اچھا کامبی نیشن تیار کر لیا جائے گا۔
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

No comments:

Post a Comment