Monday, 3 August 2015

ایئر شو میں روسی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

   

روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایئر شو کے دوران حادثے کی وجہ سے فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
یہ حادثہ اتوار کو دارالحکومت ماسکو سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ریزان کے علاقے میں ہوا۔ حادثے میں جہاز کا ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ہائیڈرولکس نظام میں خرابی حادثے کی وجہ بنی۔
حالیہ چند ہفتوں کے دوران روسی فضائیہ کے چھ جہاز گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔
دو افراد کے لیے مختص یہ گن شپ ہیلی کاپٹر تھا جو دیگر تین ہیلی کاپٹروں کے ساتھ فضا میں فائرنگ کرتے ہوئے کرتب دکھا رہا تھا۔ اچانک ہیلی کاپٹر نے گول گول گھومنا شروع کر دیا اور زمین پر آنے سے پہلے ہی اُس میں آگ لگ گئی۔
روس کی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ دوسرے پائلٹ کی حالت اطمینان بخش ہے۔اس حادثے کے دوران ايئر شو دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائی محفوظ رہے۔
حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر آنے تک Mi-28s ہیلی کاپٹروں کی پرواز روک دی گئي ہے۔
Mi-28s فضائی حملوں میں استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹر ہیں جو روس کے علاوہ عراق اور کینیا میں بھی استعمال ہوتے ہيں۔
روس میں ايئر فورس کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گذشتہ چند برسوں میں روس نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیےسینکڑوں نئے ہیلی کاپٹرز خریدے ہیں۔
For more Hum TV Dramas, ARY Dramas, Pakistani Talk Shows, Dramas Online, Drama Online, Urdu Columns, ARY Dramas And Urdu News visit www.bathak.com

No comments:

Post a Comment